ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ڈاکٹرس ایمانداری سے اپنے پیشہ کو اپنائیں: رمیش کمار

ڈاکٹرس ایمانداری سے اپنے پیشہ کو اپنائیں: رمیش کمار

Mon, 06 Mar 2017 11:18:00    S.O. News Service

بنگلورو،5؍مارچ(ایس او نیوزصدیق آلدوری) وزیر صحت مسٹر رمیش کمار نے آج یہاں ڈاکٹروں کو یہ پیغام دیاہے کہ ڈاکٹر کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے پیشہ کی قدر کرے اور پوری ایمانداری کے ساتھ اپنی ذمہ داری اداکرے، ورنہ پھر اس اہم پیشہ سے وہ وفاداری نہیں کرپائے گا۔ کنڑا ساہتیہ پریشد میں آج نامور ہومیو پیتھی ڈاکٹر بی ٹی ردریش کی کتاب کے اجراء کے موقع پر وہاں حاضر ڈاکٹروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ نوجوان اپنا ایم بی بی ایس کورس مکمل کرنے کے بعد دیہی علاقوں میں خدمت انجام دینے سے کتراتے ہیں۔ ان حالات میں حکومت ایسے دیہی علاقوں کے لئے کیا ڈاکٹرس کے علاوہ کسی اور کو بھیج سکتی ہے؟۔ آج پرائیویٹ اسپتالوں میں بھی کئی ایسے ڈاکٹر موجود ہیں جو کسی مریض کی علاج کے دوران موت واقع ہوجائے تو اسپتال کی فیس اداکئے بغیر میت کو وہاں سے لے جانے اجازت نہیں دیتے۔کیا ایسے ڈاکٹروں میں ہم ان کے پیشہ سے ایمانداری تلاش کرسکتے ہیں؟۔ آج انسانیت کی کوئی قدروقیمت نہیں رہ گئی ہے، انسانیت نایاب ہوگئی ہے۔ کلبرگی میں ایک ایسا ڈاکٹر بھی ہے جس نے اسکیننگ سنٹر کھول رکھا ہے اور بھاری رقم لے کر ڈیڑھ ہزار سے زائد حاملہ خواتین کے حملہ ضائع کرنے پر آمادہ ہورہے کیا ایسے ڈاکٹروں سے ہم کوئی بھلائی کی امید رکھ سکتے ہیں۔ صرف ڈاکٹری کے پیشہ میں ہی نہیں دیگر پیشوں سے جڑے ہوئے لوگ بھی آج اپنے پیشے کی قدر نہیں کررہے بلکہ اپنے پیشہ کو دولت کمانے کا ذریعہ بناکر کام کررہے ہیں۔یہاں تک کے ادیب بھی آج خود اپنا تیار کردہ ادب ہی پیش کررہے ہیں اور یہ ہماری بدنصیبی ہے کہ ہمیں ایسے ادیبوں کو ہار پھول تمغے دے کر عزت افزائی کرنی پڑتی ہے۔رمیش کمار نے کہا کہ کچھ لوگوں نے انہیں برا آدمی اور خونی کے طورپر بھی پیش کیا۔ لیکن میں نے سب کچھ برداشت بھی کیا، لیکن یہ حقیقت ہے کہ سب کچھ ہضم نہیں کیا جاسکتا اور مجھے بعض جگہ پر الٹی کرکے اسے باہر نکالنا ہی پڑتا ہے۔گنان پیٹھ ایوارڈ یافتہ ادیب چندرا شیکھر کمبار نے اپنی صدارتی تقریر میں کہا کہ صحیح ڈاکٹر وہی ہے جو موت اور بھگوان سے لڑکر کسی مریض کو نئی زندگی عطاکرتا ہے۔ آج میڈیکل شعبہ میں ہومیوپیتھی طریقہ علاج کو روشناس کروانے میں ردریش نے اہم رول اداکیاہے۔کتاب کے مصنف ڈاکٹر بی ٹی ردریش جواس وقت ہومیو پیتھی ڈاکٹرس اور کرناٹک ہیومیو پیتھی منڈلی کے صدر بھی ہیں۔ انہوں نے ایک ڈاکٹر کی حیثیت سے اپنی35سالہ زندگی کے تجربات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ انہوں نے ان تجربات کو ایک ڈائری کی شکل میں لکھ کراپنی یہ کتاب شائع کی ہے۔


Share: